12

ایبٹ آبادکے نائب تحصیلدارگل نوازنے عوام کا جیناحرام کردیا۔

Hits: 0

ایبٹ آباد: نائب تحصیلدارگل نوازنے عوام کا جیناحرام کردیا۔ معمولی کاغذات پر دستخط کی بھی پانچ سوروپے فیس وصولی۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے شہریوں نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ محکمہ مال ایبٹ آباد کے نائب تحصیلدارگل نواز، جوکہ پہلے پٹواری تھے اور مقامی ہونے کی وجہ سے انہیں ایبٹ آباد میں تعینات کیاگیا۔ شہریوں نے الزام لگایاکہ نائب تحصیلدار نے لوگوں کا جینا حرام کررکھاہے۔ معمولی دستخط تک کی پانچ سو روپے فیس وصول کی جاتی ہے۔ زمین کے انتقالات وغیرہ پر پٹواری حضرات پانچ فیصد رشوت وصول کرتے ہیں۔ اورنائب تحصیلدار بھی سرعام ”فیس“ کا مطالبہ کرتے ہیں۔بغیر”فیس“ وصولی کے کسی کا کام نہیں کرتے۔ شہریوں نے خیبرپختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایبٹ آباد کے نائب تحصیلدار کو فوری طور پر تبدیل کرکے ان کیخلاف تحقیقات کی جائیں۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}.fb_iframe_widget span{width:460px !important;} .fb_iframe_widget iframe {margin: 0 !important;} .fb_edge_comment_widget { display: none !important; }

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں