164

سی پیک سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی اور دیگر حوالے سے اہم میٹنگ

Hits: 44

سی پیک سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی اور دیگر مسائل کے حوالے سے ڈی سی آفس بٹگرام میں ایک اہم میٹنگ ڈپٹی کمشنر بٹگرام الطاف حسین کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، پی ڈی (NHA) سی پیک، چائینیز حکام، این ایچ اے کے LAC اور انجنئیرز, سابقہ تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند,ممبران سی پیک کمیٹی عطا اللہ خان بانیاں، رسول خان ایڈووکیٹ اور محمد رفیق گجبوڑی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بٹگرام میں سی پیک سے متاثرہ ہونے والے چھوٹے اور بڑے شاہراہوں، نالوں، پانی کی سکیموں اور راستوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے کہا کہ عوام کے مشکلات کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ لوگوں کے متاثرہ زمینوں اور گھروں کا معاوضہ دینے کیلئے NHA حکام کواحکامات جاری کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں