181

ممبر قومی اسمبلی پرنس محمد نواز خان نے فیڈر تھری کا آج باقاعدہ افتتاح کر دیا

Hits: 26

بٹگرام۔ ممبر قومی اسمبلی پرنس محمد نواز خان نے فیڈر تھری کا آج باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اس حوالے چھتر پلین گریڈ اسٹیشن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں اے سی واپڈا و دیگر حکام سمیت سابق ڈسٹرکٹ ناظم عطاءالرحمان خان، سابق تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند نے خصوصی طور پر شرکت کی ، اس موقع پر پھگوڑہ چھپرگرام اور تمائی کے مشران بھی موجود تھے ، ایم این اے پرنس محمد نواز خان نے اے سی واپڈا کی موجودگی میں پنجغول قوم کے مشران کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ دس دنوں کے اندر انکے علاقوں کی بجلی کو پرانے فیڈر پر بحال کر دی جائے گی ،
پرنس محمد نواز خان نے بٹگرام میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے بعد ہمیں شیڈول کے بغیر بجلی لوڈ شیڈنگ کسی بھی صورت قبول نہیں ہوگی ، لائنوں میں فالٹ کا آنا اور انہیں فوری طور پر درست کرنا واپڈا اہلکاروں کی ڈیوٹی ہے ، لائن فالٹ کے نام پر اب بجلی لوڈ شیڈنگ کا ڈرامہ ہمیں قبول نہیں ہوگا ، انکا مزید کہنا تھا کہ بٹگرام کے کوچے کوچے تک بجلی کی فراہمی میرا خواب ہے جسے ہر حال میں پورا کرونگا۔ تقریب سے سابق ڈسٹرکٹ و تحصیل ناظم نے بھی خطاب کیا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں