108

محکمہ جنگلات ہزارہ فارسٹ ڈویژن بٹگرام نے موسم بہا رکی شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز کردیا

Hits: 44

بٹگرام(اباسین نیوزروم)محکمہ جنگلات ہزارہ فارسٹ ڈویژن بٹگرام نے موسم بہا رکی شجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز کردیا شجرکاری مہم کے دوران دس لاکھ پودا جات بلا معاوضہ تقسیم کیے جائیں گے جمالیاتی پوداجات ضلع بھر کے دفاتر اور رہائشی مکانات کی آرائش کیلئے مفت دیئے جارہے ہیں جوکہ انسانی زندگی کی بقا سمیت ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے میں بنیادی کردار ادا کریں گے مقامی عوام شجرکاری مہم سے فائدہ اٹھائیں ایس ڈی ایف او ہزارہ فارسٹ ڈویژن مظفر خان کی میڈیا سے گفتگوتفصیل کیمطابق بدھ کے روز ہزارہ فارسٹ ڈویژن بٹگرام کے آفس میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی جسمیں مقامی صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ممتاز صحافی نادرخان بٹگرامی نے ایس ڈی ایف او ہزارہ فارسٹ ڈویژن مظفر خان کے ہمراہ مقامی لوگوں میں مفت جمالیاتی پوداجات تقسیم کیں محکمہ ہزارہ فارسٹ ڈویژن بٹگرام کے ایس ڈی ایف او مظفر خان اور فارسٹر افتخار احمد نے شجرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پودا جات کے بغیر انسانی زندگی کا تصور ناممکن ہے مقامی آبادی کو چاہئے کہ وہ موسم بہارکی شجر کاری مہم سے فائدہ اٹھائیں مفت پوداجات زرعی زمینوں سمیت خالی رقبہ جات میں لگائیں جائیں گے جوکہ محکمہ جنگلات کی سخت نگرانی میں پورے ضلع کیلئے دس لاکھ جمالیاتی پودے لگانے اور تقسیم کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور موسم بہار شجرکاری مہم یعنی(ٹین بی ٹی اے پی) کی مانیٹرنگ سونامی بلین ٹریز کی ڈاریکٹریٹ ٹیم کریں گے انکا مزید کہناتھا کہ شجرکاری مہم کی کامیابی مقامی عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں پوداجات کی منصفانہ تقسیم ہر صورت میں یقینی بنائیں گے جسکے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں