35

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پارکنگ سے گاڑیوں سے قیمتی اشیاء غائب ہونے لگیں۔

Hits: 3

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈی ایچ کیو کی پارکنگ سے گاڑیوں سے قیمتی اشیاء غائب ہونے لگیں چوکیدار اور پارکنگ کا ٹھیکیدار نے لاعملی کا اظہار کر لیا۔ذرائع کے مطابق محمد شوکت عباسی نے تھانہ کینٹ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنی گاڑی نمبری کیری ڈبہ نمبر8313CFپارکنگ ڈی ایچ کیو میں پرچی لیکر کھڑی گئی جب میں واپس آیا تو گاڑی سٹارٹ کی تو گاڑی میں سے بیٹری غائب تھی ٹھیکیدار سے جب میں نے پوچھا تو اس نے لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے لاعلمی کا اظہار کر دیا انہوں نے تھانہ کینٹ میں درخواست دی کہ ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے یہ تمام واقعہ ہوا ہے اس کے خلاف انکوائری کر کے اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعہ سزا دی جائے۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں