95

کٹائی کے دوران درخت پندرہ سالہ لڑکے پرآگرا۔ ہسپتال میں جاں بحق۔

Hits: 13

ایبٹ آباد: کٹائی کے دوران درخت پندرہ سالہ لڑکے پرآگرا۔ ہسپتال میں جاں بحق۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ہفتہ کے روز قلندرآباد کے نواحی گاؤں بحالی کڑلال میں مقامی لوگ ایک بڑا درخت کاٹ رہے تھے۔ اس دوران بہت سے لوگ ادردگرد درخت کٹنے کاتماشا بھی دیکھ رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران پندرہ سالہ صابر پرویز بھی قریب کھڑاتھاکہ کٹائی کے دوران درخت اچانک نیچے آگرا۔ جس کے نتیجے میں صابر پرویز درخت کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ جسے مقامی لوگوں نے فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

#wpdevar_comment_1 span,#wpdevar_comment_1 iframe{width:100% !important;}

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں