593

محکمہ فوڈ بٹگرام اور مقامی انتظامیہ کا ناجائز گرانفروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن

Hits: 7282

محکمہ فوڈ بٹگرام اور مقامی انتظامیہ کا ناجائز گرانفروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن، لاہور سے منگوائی جانے والی مرغی گوشت کا دوکان سیل کر دیا گیا،سستا آٹا پروگرام کی چیکنگ کیلئے تین فلور ملوں پر چھاپے، نان بائیوں کو کم وزن روٹی ہوٹلز مالکان کو ناقص صفائی ستھرائی اور آٹا کے ڈیلرز کو مہنگا آٹا فروخت کرنے پر بھاری جرمانے،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ خوراک بٹگرام کے اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ارسلان شوکت خان اور اے سی بٹگرام طیب حیات نے گرانفروشوں کے خلاف بٹگرام بازار میں مشترکہ کارروائی کی، جس میں انہوں نے لاہور سے مرغیوں کا گوشت منگوانے والے دکاندار کو مضر صحت گوشت فروخت کرنے کے جرم میں انکی دوکان کو سیل کر دیا گیا، اسی طرح 2 نان بائیوں کو کم وزن روٹی فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ کیا گیا، مہنگا آٹا فروخت کرنے والے آٹا ڈیلروں پر بھی بھاری جرمانے عائد کئے گئے، انسپکشن ٹیم نے بٹگرام شہر میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ بٹگرام کے تینوں فلور ملوں پر اچانک چھاپے لگائے اور سستا آٹا پروگرام کے تحت عوام کو ملنے والے آٹے بارے مکمل چھان بین کی، اس موقع پر اے سی بٹگرام اور اسیسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ارسلان شوکت خان کا کہنا تھا کہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کو ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں اور مصنوعی مہنگائی بنانے والے تاجروں پر مقدمات بناکر انہیں جیل بھیجا جائے گا،انکا مزید کہنا تھا کہ مناسب منافع تاجروں کا حق ہے لیکن لیکن ناجائز منافع خوری کرنے والے معاشرے کیلئے ایک قسم کا ناسور جن کے خلاف کاروائی کرنے کسی جہاد سے کم نہیں انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد ہم ڈسٹرکٹ بٹگرام سے ناجائز منافع خوروں کا خاتمہ کر دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں