179

شوہرنے عدالت کے باہرفائرنگ کرکے ساس کوقتل بیوی شدیدزخمی کردیا۔ دو خواتین گرفتار۔

Hits: 73

ایبٹ آباد:شوہرنے عدالت کے باہرفائرنگ کرکے ساس کوقتل بیوی شدیدزخمی کردیا۔ دو خواتین کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ عدیلہ بی بی سکنہ سولن کوکل برسین کی شادی کچھ عرصہ قبل ضابر ولد محمد اکبرکیساتھ ہوئی۔ جس میں سے اس کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی۔ عدیلہ بی بی کا اپنے سسرالیوں کیساتھ آئے روز جھگڑا رہتاتھا۔ جس کی وجہ سے عدیلہ بی بی نے خلع کیلئے حویلیاں کی فیملی کورٹ میں کیس چل رہاتھا۔ منگل کے روز عدیلہ بی بی اپنے والدہ ناہید اخترکے ہمراہ عدالت میں پیشی کے بعد جونہی باہر نکلی تو اس کے شوہر ضابر، بھائی ساجد، بھابھی گلناز بی بی زوجہ عاطف اور ضابر کی بہن ثمینہ بی بی نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں عدیلہ بی بی کی والدہ گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ عدیلہ بی بی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ لاش اورزخمی عدیلہ بی بی کو فوری طور پر حویلیاں کی ڈی ٹائپ ہسپتال منتقل کیاگیا۔ مقتولہ ناہید اختر کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تھانہ حویلیاں میں عدیلہ بی بی کے شوہر ضابر، بھائی ساجد، بھابھی گلناز بی بی اور بہن ثمینہ بی بی کیخلاف علت نمبر: 35جرم: 302/324/34پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ضابر کی بھابھی گلناز بی بی اور بہن ثمینہ بی بی کو گرفتار کرلیاہے۔ جبکہ دیگردوملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں