80

گاڑی کراسنگ تنازعہ: اندھادھند فائرنگ سے دوقتل۔ تین شدیدزخمی۔

Hits: 15

مانسہرہ:بچوں کی لڑائی پر جھگڑا۔ دوافرادکوگولیاں مارکرقتل کردیاگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدود میں واقع گاؤں چکڑیالی میں فائرنگ کرکے 50سالہ ملک ابرار ولد مسکین، شہیر احمد ولد احمد نوازساکنہ چکڑیالی کوقتل کر دیا گیا۔ جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر مقتول کے تین بھانجے شہیر احمد ولد احمد نواز۔ ملک آفتاب۔ شہاب پسران عمرخطاب ساکنان چکڑیالی شدید زخمی ہوگئے۔ جن کوتشویش ناک حالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ لایاگیا۔ جہاں سے دو کو تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا گیا۔ زخمی شہاب کی رپورٹ پر تھانہ سٹی مانسہرہ احسان اللہ ولد عبدالمالک۔ سجادولداحسان اللہ۔ ساجد ولد ولی خان کے خلاف زیر دفعہ 302;223;424 کے مقدمہ درج کر کے پولیس نے دیگر دو ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قاسم مسجد چکڑیالی کے پاس گاڑی کراس کرنے پر بچوں کاجھگڑا ہوا۔ جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ موقع پر موجود افراد نے احسان اللہ ولد عبدالمالک کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں