110

گیس لوڈشیڈنگ سے سیشن کورٹ ایبٹ آباد کا ملازم سردارفیصل جاں بحق۔

Hits: 12

ایبٹ آباد:گیس لوڈ شیڈنگ ایک اور قیمتی جان لے گئی تھانہ کینٹ کی حدود محلہ جلال آباد شیخ البانڈی میں سیشن کورٹ کا ملازم کمرے میں گیس بھر جانے سے جان کی بازی ہار گیا۔جابحق ہونے والے نوجوان کی سپردخاک کردیاگیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود شیخ البانڈی کے محلہ جلال آباد کا رہائشی شیشن کورٹ کا سردار فیصل ولد سردار عبدلعقیوم عمر 32 سال سردی کے باعث رات کو اپنے کمرے میں ہیٹر لگا سو گیا جس پر آدھی رات کو گیس کا پریشر کم ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہو گیا اور دوبارہ گیس آنے پر کمرے میں گیس بھر گئی جس کی وجہ سے کمرے میں آکسیجنختم ہوگئی اور نوجوان دم گھٹنے سے موقع پر ہی جابحق ہوگیا۔

صبح ہوتے ہی اہلخانہ کی جانب سے فیصل کو جگانے کی کوشش کی گئی مگر کسی نے دروازہ نہ کھولا جس پر کھڑکی سے اندر داخل ہوکر دروازہ کھولاگیا تو فیصل مردہ حالت میں کمرے میں موجود تھا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کینٹ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور نعش کو قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بی نوجوان کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا نوجوان فیصل کی نماز جنازہ ہزاروں اشکبار آنکھوں کے کے ساتھ ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں