1,373

مانسہرہ کے رہائشی تین افراد(سسر،بہو اور پوتی) بٹگرام عدالت میں پیشی کے بعد واپس مانسہرہ جاتے ہوئے اوگی کے مقام پر قتل

Hits: 1662

اباسین نیوز بٹگرام. مانسہرہ کے رہائشی تین افراد بٹگرام سے واپس مانسہرہ سے جاتے ہوئے اوگی کے مقام پر قتل
اباسین نیوز نمائندہ اوگی. مانسہرہ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین افراد بٹگرام عدالت میں پیشی کے بعد واپس مانسہرہ جا رہے تھے کہ اوگی دوراہا کے مقام پر اُنکی چلتی گاڑی پر اندھا دُھند فائرنگ کر کے تینوں کو قتل کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق یہ تینوں افراد جن میں سُسر، بہو اور ایک پوتی شامل ہے آج بٹگرام عدالت میں اپنے مقدمے میں پیشی کے لئے آئے تھے. اس سے پہلے ان افراد نے اپنے قتل ہونے کے خطرات سے عدالت کو آگاہ کیا تھا اور پولیس سیکورٹی کے لئے عدالت کو ایک درخواست بھی گزاری تھی جس پر عدالت نے انکی درخواست کو منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ مذکورہ افراد کو پولیس کی سخت نگرانی میں عدالت میں پیشی کے لئے لے کر آئے. جو کہ بٹگرام پولیس نے عدالت کی حکم کی پیروی کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو سخت نگرانی میں عدالت میں پیش ہونے کے لئے لے کر آئے. عدالت سے فارغ ہونے کے بعد مذکورہ افراد پولیس سیکورٹی میں واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ کے حدود میں اوگی دوراہا کے مقام پر مقدمے کے دوسرے فریقین نے انکی گاڑی پر اندھا دُھند فائرنگ شروع کر دی جس سے گاڑی میں بیٹھے تینوں افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا. دونوں فریقین کے درمیان لڑکی کی اغوا کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا. پولیس سیکورٹی کے باوجود دن دیہاڑے تین قتل پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے.

اباسین نیوز کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید خبریں :  /اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی/علاقائی /کھیل /کالمز/شوبز /کاروبار/صحت/ویڈیو/ٹیکنالوجی/پاکستانی اخبارات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں