Hits: 521
اباسین نیوز بٹگرام۔ الیکشن 2018 میں کاغذات نامزدگی کے بعد پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف اعتراضات کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں پہلے عطا محمد دیشانی نے تاج محمد خان ترند کے خلاف پہلے اعتراض جمع کیا اور دوسرے دن ہی تاج محمد خان ترند نے عطا محمد دیشانی کے خلاف بھی اعتراض جمع کیا تھا۔ اور یہ سلسلہ مزید خراب صورت حال کی طرف جانے والا تھا لیکن جرگے کی کوششوں اور خلوص دل سے محنت نے دونوں فریقین کو اپنے اپنے اعتراضات واپس لینے پر مجبور کر دیا۔ آج دونوں فریقین ریٹرننگ آفیسر پی۔کے۔29 کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے اپنے اعتراضات واپس لے کر اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا۔
جرگہ میں حاجی امداد اللہ, مولانا رشید احمد، سید خالدشیرازی۔ رفیق خان صاحب, مولانا خورشید احمد صاحب, , مزمل خان, انور بیگ صاحب, افضل شیرازی شامل تھے جنکی کوششیں رنگ لی آئی اور دونوں فریقین کے درمیان اعتراضات کا یہ سلسلہ ختم کر دیا۔