1,101

ضلع بٹگرام گاوں کوٹ گلہ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع دو خاندانوں کے 4 افراد جانبحق

Hits: 1101

آج مورخہ 13.06.2018 کو شام کے تقریبا 5.30 بجے گاوں کوٹ گلہ تھانہ چانجل کی حدود میں ایک انتہائی افسوس ناک وقع پیش آیا جس کے نتیجے میں دو خاندانوں کے 4 افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوا.جانبحق ہونے والوں میں ایک مرد,دو بچے اور ایک عورت شامل ہیں جن میں سے تین کا تعلق ایک خاندان سے اور ایک کا دوسرے خاندان سے ہے. ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقع کی وجہ زمینی تنازع سامنے آیا ہیں.جس کے بعد لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا.
واقع کی رپورٹ کے فوری بعد ڈی پی او بٹگرام ایس ایس پی رسول شاہ صاحب نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ملک فرمان اختر اور ایس ڈی پی او بٹگرام طاہر اقبال خان کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام کا دورہ کیا جس کے دوران متعلقہ ہسپتال کے ڈی ایم ایس کو لاشوں کے فوری پوسٹمارٹم کرنے کی ہدایت جاری کی اور ہسپتال سے ہی سرکل آفیسران ایس ایچ اوز اور دیگر نفری کے ہمراہ ملزمان کے گھروں پر چھاپہ زانی کی آخری اطلاعات کے مطابق ڈی پی او معہ نفری پولیس کے ملزمان کے تعاقب میں ہیں واضع رہے کے علاقہ پہاڑی دشوار گزار اور جنگلات پر مشتمل ہے توقع کی جاتی ہے کہ نامزد ملزمان بہت جلد گرفتار کیئے جائیں گے.

کوٹ گلہ واقعہ کیسے پیش آیا

دو تین فٹ راستے پر کئی سالوں سے لڑتے چلے آرہے تھے کبھی صلح تو کبھی منہ ماری کبھی معمولی تلخی اور خاموشی کلے مشران نے ہمیشہ مثبت کردار آدا کیا لیکن جو لکھاں ہے وہی تو ہوتا ہے دودن پہلے معمولی لڑائی اور ہوائی فائرنگ مشران نے صلح کی اور یہ فیصلہ کیا عید کے پانچویں دن تک کوئی نہ لڑے بصورت دیگر غم خوشی سے ہم انکوں دور کرینگے جو لڑے ،آج عصر نماز سے پہلے پھر تلخی عصر نماز کے بعد بالآخر وہ سانحہ جنم لینے آگیا جو زلزلے کے بعد سب سے برا تھا فائرنگ کی نوجوان پر موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جب جواں بیٹوں نے باپ کی تڑپتے لاش دیکھی سامنے باپ کی موت تو دوڑ پڑے گھر کیطرف کلاشنکوف اٹھائی اور قاتل کی ماں جو جوانوں کی خوشیوں کیلئے زندہ تھی مار ڈالی اور ساتھ دو پیارے پیارے معصوم جو کھیل کھود میں مصروف تھے عید کی باتوں میں مگن میرے کپڑے پیارے تو دوسرا بولا میرے جوتے پیارے انکوں بھی مارنے بڑھے جو تپڑ برداشت کے قابل نہ تھے معصوم سینوں پر آج گولیاں برداشت کرگئے جنت کے پرندے جنت کی طرف اڑگئے اور دوتین زخمی اب ہسپتال میں
یہ دوگھر کاواقعہ نہیں یہ پختون معاشرے کی لازم جز بن گئی ہے
خدارا معمولی باتوں پر اسلحہ مت اٹھائے دماغ کب خراب ہو عقل پر پردہ کب آجائے ہمارے آبائی ورثہ غصہ پختو کب جوش مارے کوئی پتہ نہیں
بس اب میں نے جانا ہے چار قبریں بھی بنانے ہے نوجوان عورت دو بچوں کیلئے
اور کل دفنانے بھی ہے من ٹن مٹی ڈال کر 

اباسین نیوز کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید خبریں :  /اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی/علاقائی /کھیل /کالمز/شوبز /کاروبار/صحت/ویڈیو/ٹیکنالوجی/پاکستانی اخبارات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں