763

ضلع تورغر ڈوبا مداخیل میں معمولی توں تکرار پر چار افراد قتل

Hits: 109

ضلع تورغرکے علاقہ ڈوبامیں معمولی تکرارپر دوخواتین سمیت چارافرادقتل جبکہ تین شدیدزخمی ہوگئے،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،علاقہ میں کشیدگی اب بھی برقرارہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام گاؤں ڈوبامیں ایک شخص چھت پربیٹھنے سے منع کرنے پر ذاکرداداورسیدرحمن میں معمولی تکرارہوئی ،جس سے بات بڑھی، گزشتہ روزدونوں مسجدمیں پھرآمنے سامنے آگئے اورچھریوں ،چاقوؤں سے ایک دوسرے پرحملہ آورہوگئے جس سے سیدرحمن ،زبیرجاں بحق ہوگئے ،بعدمیں فریقین نے اسلحہ سے ایک دوسرے کے گھروں پرگولیوں کی بوچھاڑشروع کردی جسکے نتیجے میں ایک خاتون صاحب زرہ ،روبینہ بھی جاں بحق ہوگئیں جبکہ تاج مین ،بخت مین سمیت تین افراد شدیدزخمی ہوگئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔

اباسین نیوز کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید خبریں :  /اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی/علاقائی /کھیل /کالمز/شوبز /کاروبار/صحت/ویڈیو/ٹیکنالوجی/پاکستانی اخبارات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں